Sunday, September 25, 2022

چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی
September 9, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور اہل وطن کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ سعودی عرب  کے دورے کے  دوران  صادق سنجرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ شاہی خاندان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔