Sunday, October 2, 2022

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن ممبران تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن ممبران تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور
September 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیر التواء قانون سازی سمیت اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔