Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینٹ کا معاملہ ، متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹر اہمیت اختیار کر گئے

چیئرمین سینٹ کا معاملہ ، متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹر اہمیت اختیار کر گئے
March 9, 2018

کراچی (92 نیوز) چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئےجوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹر اہمیت اختیار کر گئے ۔
چیئرمین سینٹ لانے کے لئے مسلم لیگ ن کی بھاگ دوڑ بھی شروع ہو گئی ۔
گورنرکی سربراہی میں وفد پہلے پی آئی پی پہنچا جہاں انہوں نے فاروق ستار سے ووٹ کی درخواست کی ۔ ملاقات میں فاروق ستار نے پرانے وعدے یاد دلا دیئے اور کراچی حیدر آباد پیکج کا پوچھ لیا ۔
اس پرگورنر سندھ نے کہا کہ کراچی حیدر آباد پیکج کے منصوبے منظور ہو چکےہیں ۔
ادھر مسلم لیگ ن کا وفد پی آئی بی سے بہادر آباد پہنچا اور چیئرمین سینٹ کے لئے ووٹ مانگا تو بہادر آباد والوں نے بھی شکوہ کیا کہ پچھلے وعدےپورے نہیں ہوئے ۔
مشاہد اللہ نےمتحدہ رہنماوں کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کل ملاقات کرنے کی دعوت دے دی ۔
دوسری جانب عامرخان کی سربراہی میں متحدہ کے وفد نے کنگری ہاوس میں پیر پگارا سے ملاقات کی ۔ پیر صدرالدین شاہ نے متحدہ والوں کو اکھٹا ہونے کا مشورہ دے دیا ۔
اس کے علاوہ فنکشنل لیگ کے ایک وفد نے شہریارمہرکی سربراہی میں پی آئی بی جا کرفاروق ستار سے ملاقات کی ۔ متحدہ والوں کو متحد کرنے اورچیئرمین سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔