Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن سمیت تمام ممبران تبدیل کرنے کا فیصلہ

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن سمیت تمام ممبران تبدیل کرنے کا فیصلہ
October 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عید قرباں گزرتے ہی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کی باری آ گئی۔ حکومت نے مفتی منیب الرحمان سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان گریڈ 20 کے افسر کے برابر ائیر ٹکٹ اور مراعات حاصل کرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور وطن واپسی پر نئے چیئرمین اور ارکان کے بارے میں مختلف مسالک سے مشاورت کرینگے۔ رویت ہلال کمیٹی میں تبدیلی کا فیصلہ چاند دیکھنے کے مسئلے پر اختلافات بتائے جارہے ہیں۔ 1974ءکی قومی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی تعداد 9 تھی۔ سیاسی بنیادوں پر بعد میں اراکان کی تعداد 26 کردی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔