Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اردن کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اردن کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میجر جنرل یوسف احمد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا  ۔ اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے ایوی ایشن اور تربیت کے شعبوں میں مکمل تعاون کی پیش کش کی گئی ۔

ملاقات میں  دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان بےمثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔