چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا سرکاری دورہ سعودی عرب
راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔