Friday, October 7, 2022

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ ایئر چیف کہتے ہیں پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی سالمیت کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔