Sunday, October 2, 2022

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات
راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایڈمرل امجد خان نیاز کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ندیم نے ایڈمرل امجد کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور  بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے نیول چیف نے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔