Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین جسقم عبدالواحد آریسر دارفانی سے کوچ کر گئے، جسقم کی جانب سے 3روزہ سوگ کا اعلان

چیئرمین جسقم عبدالواحد آریسر دارفانی سے کوچ کر گئے، جسقم کی جانب سے 3روزہ سوگ کا اعلان
May 3, 2015
کراچی (92نیوز) چیئرمین جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) عبدالواحد آریسر کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 65برس تھی۔ انہیں کچھ روز قبل گردوں کی تکلیف کے باعث حیدرآباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرا گیا تھا جہاں پر طبیعت مزید خراب ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کیا گیا مگر آج صبح زندگی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ چیئرمین جسقم نے قوم پرست تحریک میں تشدد کے خلاف آواز اٹھائی۔ عبدالواحد آریسر جی ایم سید کے قریبی تحریکی کارکنان میں شامل تھے۔ جی ایم سید کے انتقال کے بعد قومی تحریک کے تمام گروپوں کو ملاک کر جئے سندھ قومی محاذ کے نام سے پارٹی بنائی جس کے وہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ بعد میں پارٹی میں اختلاف کے باعث 2007ءمیں پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ایک گروپ کے چیئرمین بشیر خان قریشی اور دوسرے کے چیئرمین عبدالواحد آریسر تھے۔ ان کا ادب سے گہرا تعلق تھا۔ انہوں نے سیاست اور دیگر موضوعات پر درجنوں کتابیں لکھی جو عوامی سطح پر کافی مقبول ہوئیں۔ عبدالواحد آریسر کی آج اپنے آبائی گاﺅں انڑآباد یاسن میں جی ایم سید کے مزار کے قریب تدفین متوقع ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ پارٹی اور خاندان کے افراد کریں گے۔ جئے سندھ قومی محاذ نے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔