Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
August 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کے حلقے این اے 131 لاہور کا نوٹی فیکیشن روکنے کے معاملے میں چئیرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ این اے 131 میں عمران خان کی جیت کا نوٹفیکیشن روک دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکڑ بابر اعوان نےاس حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے اور وہ جلد ہی ہائی کورٹ کے نوٹفیکیشن روکنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کے مطابق  چیئرمین عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 اگست کو اسلام آباد کے  نجی ہوٹل میں طلب کر لیا ہے۔