Thursday, September 19, 2024

چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب 

چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب 
April 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر نے پر ی بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگلے بجٹ میں مزید ٹیکس چھوٹ ختم کر دے گی۔ اور ایس آر او کلچر کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 103 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی۔ ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  صوبوں کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے قومی ٹیکس ایجنسی قائم کی جانی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنک اکاؤنٹس تک رسائی سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی۔ ٹیکسوں کی وصولی بڑھانے کیلئے نئے ٹیکس دہندگان کا نیٹ میں لانا ضروری ہے۔