چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش مسترد

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین اوگرا کو آزادانہ فیصلے مہنگے پڑ گئے وزیراعظم نے سعید خان کی ملازمت میں توسیع کی سفارش مسترد کر دی۔
وزیراعظم آفس نے کابینہ ڈویژن کو اوگرا کے نئے چیئرمین کیلئے موزوں شخص تلاش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
واضح رہے کہ سعید خان کی مدت ملازمت چھ اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔