چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کو روکنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب روکنے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو چیلنج کیا ہے،،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاٹا ارکان کے چناؤ کے بغیر اور اسلام آباد کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ممکن نہیں ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی ہے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق درخواست کی کل سماعت کرینگے۔