Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا معاملہ ، پی پی پی اجلاس کے بعد اپنے پینل کا اعلان کرے گی

چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا معاملہ ، پی پی پی اجلاس کے بعد اپنے پینل کا اعلان کرے گی
March 11, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا اپنا پینل لانے کا فیصلہ سامنے آ گیا ۔ امیدوار کون ہو گا؟ اس کے فیصلے کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے ۔
اجلاس میں بڑے جیالوں کا عہدہ بلوچستان کو نہ دینے اور خود مقابلے میں حصہ لینے کا مشورہ کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ آج ہو گا ۔ سینئر رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ۔
قبل ازیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، ہمایوں خان، فیصل کنڈی اور قیوم سومرو کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو شریک ہوئے ۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی ولا کے علاوہ بلوچستان سے نو منتخب سنیٹر صادق سنجرانی کے نام پر بھی غور کیا گیا۔
رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چئیرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی کسی نام کا اعلان کرے گی ۔
پیپلز پارٹی نے آج سپہر دو بجے پھر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ۔
ٓصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی سنئیر قیادت پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔