Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھ رکنی سعودی وفد حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے اسلام آباد پہنچ گیا

چھ رکنی سعودی وفد حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے اسلام آباد پہنچ گیا
February 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں جاری ہیں  ، چھ رکنی سعودی وفد حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے اسلام آباد پہنچ گیا۔ چھ رکنی خصوصی وفد سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے اسلام آباد پہنچا ہے ، ذرائع کے مطابق نور خان ایئر بیس پر انتظامات ، گزر گاہوں اور قیام گاہوں  کی سکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی ۔ سعودی ولی عہد کی رہائشگاہ ، کمرے اور زیر استعمال سامان کو بھی جانچا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق  شاہی مہمان کا طیارے پاکستان میں داخل ہوتے ہی ملک بھر میں کمرشل پروازیں معطل کردی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام قومی و نجی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا۔ سعودی ولی عہد کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرے گا، بیس اور ملحقہ بے نظیر ایئرپورٹ سے تمام نجی طیاروں کو پارکنگ سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ تمام نجی طیارے آج شام تک ہٹا دئیے جائیں گے ، شاہی مہمان کو سخت سکیورٹی میں  براستہ سڑک وزیراعظم ہاؤس لایا جائےگا  ۔ طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی لڑاکا طیارے حصار میں لے لیں گے۔