Sunday, September 25, 2022

چھ جولائی کا فیصلہ نا منظور ، 13جولائی کو عوامی عدالت لگائیں گے ، شہباز شریف

چھ جولائی کا فیصلہ نا منظور ، 13جولائی کو عوامی عدالت لگائیں گے ، شہباز شریف
بھلوال (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھلوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چھ جولائی کا فیصلہ نامنظور ہے ، عوام 13 جولائی کو لاہور ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا ئیں گے ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  نواز شریف اہلیہ کے علاج کیلئے  لندن میں موجود ہیں اگر وہ یہ جلسہ دیکھ لیں تو شائد اگلا جہاز پکڑ کر سیدھا بھلوال میں ہی اتر جائیں ۔ نواز شریف نے کھاد کی قیمت آدھی کی ، ٹیوب ویلز کیلئے بجلی سستی کی ۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھ اکہ  موقع ملا تو پورے پاکستان کو پنجاب کی طرح بنا دوں گا۔