Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھے ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو عوام مجھے اورپرویز خٹک کو فیل سمجھیں : عمران خان

چھے ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو عوام مجھے اورپرویز خٹک کو فیل سمجھیں : عمران خان
January 30, 2016
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں 6 مہینے میں تبدیلی نہ آئی تو عمران خان اور پرویزخٹک کو فیل سمجھیں، حکمران بن کر مارکو پولو کی طرح دنیا کی سیر نہیں کروں گا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور میں آئے تو خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں کینسر سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرنے لیکن اپنے سامنے ڈاکٹر اور میڈیکل کے طلبہ کو دیکھ کر ان میں تبدیلی کا جذبہ ایک بار پھر بیدار ہوگیا۔ اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں چھ ماہ میں ایسی تبدیلی لائیں گے کہ فرق واضح ہوجائے گا ایسا نہ ہوا تو عمران خان اور پرویزخٹک دونوں ناکام ہوگئے۔ تحریک انصاف کے کپتان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے قرضے لےکر میٹرو اور اورنج منصوبے بنانے سے ترقی نہیں ہوتی انہوں نے حکمرانوں کے غیرملکی دوروں پر بھی خوب تنقید کی کہتے ہیں وہ اقتدار میں آئے تو مارکو پولو کی طرح دنیا کی سیر کو نہیں جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بھیک نہیں مانگتے اقتدار میں آکر عوام کا لوٹا ہوا پیسہ غیرملکی بینکوں سے واپس لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  واحد سیاستدان ہوں جسے قوم دل کھول کر پیسہ دیتی ہے۔