Thursday, September 19, 2024

چھٹی شطرنج ایشین چیمپئن شپ محمود لودھی کے نام

چھٹی شطرنج ایشین چیمپئن شپ محمود لودھی کے نام
October 1, 2015
لارستان(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے محمود لودھی نے شطرنج کی چھٹی ایشین چیمپئن شپ جیت لی۔ لودھی اس فتح کے ساتھ گرینڈ ماسٹر ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق شطرنج کی چھٹی ایشین چیمپئن شپ ایران کے شہر لارستان میں کھیلی گئی،پاکستان کی طرف سے چودہ بار قومی چیمپئن رہنے والی محمود لودھی نے چیمپئن شپ میں شرکت کی۔  انہوں نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سات فتوحات اور دو مقابلوں میں برابری کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمود لودھی کو ایونٹ کی کسی ایک گیم میں بھی شکست نہیں ہوئی اس فتح کے ساتھ وہ گرینڈ ماسٹر ٹائٹل کے اور زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔