Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھٹا بیجنگ انٹرنیشنل فلم میلہ چین کے دارالحکومت میں شروع، معروف فلمی شخصیات کی ریڈکارپٹ پرواک

چھٹا بیجنگ انٹرنیشنل فلم میلہ چین کے دارالحکومت میں شروع، معروف فلمی شخصیات کی ریڈکارپٹ پرواک
April 17, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چھٹا بیجنگ انٹرنیشنل فلم میلہ چین کے دارالحکومت میں شروع ہو گیا۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں شہرہ آفاق اداکاروں اور فلمی دنیا کی اہم شخصیات نے ریڈکارپٹ پر واک کی۔ بیجنگ کے نواح میں یانچی لیک انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں افتتاحی تقریب میں تین سو سے زائد مقامی اور غیرملکی فلمساز، ڈائریکٹر، ادکار اور اداکارائیں شریک ہوئیں۔ میلے میں نتالی پورٹ مین کی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم ‘‘اے ٹیل آف لو اینڈ ڈارک نیس’’ بھی پیش کی جا رہی ہے۔ بیالیس ممالک کی چار سو تیئس میں سے پندرہ فلمیں ایوارڈ کی دوڑ میں شریک ہیں۔ میلہ تئیس اپریل تک جاری رہے گا۔