Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیٹ بینک کا فنانس میلے کا انعقاد

چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیٹ بینک کا فنانس میلے کا انعقاد
April 11, 2016
لاہور (92نیوز) چھوٹے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی سے متعلق آگاہی دینے کےلئے فنانس میلے کا انعقاد۔ سرکاری و نجی بینکوں نے سٹالز لگا کر کاروباری افراد کو معلومات فراہم کیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے لاہورمیں فنانس میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکاری اور نجی بینکوں نے اپنے سٹال لگائے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر قاسم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے درجہ کے کاروبار کرنے والوں کے لیے قرضوں کا حجم بڑھا رہے ہیں۔ محدود پیمانے پر کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی پنجاب حکومت اور تمام بینکوں کا ایک احسن قدم ہے لیکن اگر اس کی شرائط تھوڑی سی نرم کر دی جائیں تو بہتر ہو گا۔ حکومت کی تھوڑی سی توجہ چھوٹے درجہ کے کاروبار کی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔