چھوٹے پیمانے پر قرض دینے کیلئے مائیکرو فنانس کمپنی کے قیام پر غور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی حکومت ان دنوں پاکستان مائیکرو فنانس کمپنی کے قیام پر غور کر رہی ہے۔ یہ مائیکروفنانس کمپنی کاروبار کیلئے ماڈل کا درجہ رکھنے والے معروف گرامین بینک بنگلہ دیش کے تعاون سے قائم کی جائے گی۔
اس کا مقصد کسانوں اور بزنس مینوں کو چھوٹے قرض مہیا کرنا ہے۔ خیال رہے کہ گرامین بینک کے بانی محمد یونس ہیں جنہوں نے مائیکرو فنانس اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بینک کے شعبے میں نوبل پیس پرائز حاصل کر رکھا ہے۔
گرامین بینک بغیر کسی سود کے چھوٹے پیمانے پر قرضے جاری کرتا ہے۔ ایک حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ روپے تک کے قرض جاری کئے جائیں گے۔
اس قرض سکیم کیلئے 30کھرب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی۔