Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چھوٹے موٹے سکیورٹی خدشات ضرور ہوتے ہیں حکام کو سکول بندنہ کرنے کا کہا تھا: چودھری نثار

چھوٹے موٹے سکیورٹی خدشات ضرور ہوتے ہیں حکام کو سکول بندنہ کرنے کا کہا تھا: چودھری نثار
January 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ چھوٹے موٹے سکیورٹی خدشات ہوتے ہی ہیں لیکن  اسکول بند نہ کرنے کا کہا تھا  دہشت گرد یہی خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ہر ادارے کو سکیورٹی خدشات کے باعث بند نہیں کیا جا سکتا  کہتے ہیں جن لوگوں کو نیشنل ایکشن پلان کا کچھ پتا نہیں چلے آتے ہیں تنقید کرنے  وزیر داخلہ نے سکیورٹی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ  چھوٹے موٹے سکیورٹی خدشات ضرور ہوتے ہیں حکام کو اسکول بندنہ کرنے کا کہا تھا سارے ادارے بند نہیں کر سکتے   دہشت گرد  یہی خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے جبکہ قوم کو متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔ کہتے ہیں جن لوگوں کو نیشنل ایکشن پلان کا کچھ پتا نہیں یہی لوگ تنقید میں سب سے آگے ہوتے ہیں چودھری نثار نے شکوہ کیا کہ ایک واقعہ ہو تو طوفان برپا ہو جاتا ہے جو کہ افسوسناک ہے  انہوں نے موجودہ حالات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ماضی کے مقابلے میں حالات بہتر ہیں۔ پہلے ایک واقعے میں پچاس شہادتیں ہوتی تھیں مگر اب ایسا نہیں مگر کچھ لوگوں نے ٹھیکہ لے لیا ہے کہ وہ مایوسی پھیلائیں گے ۔ چودھری نثار کامولانا عبد العزیز  کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ تمام حقائق سینیٹ میں پیش کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔