Monday, October 3, 2022

چھوٹے سے فائدے کیلئے آپ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، شہباز گل کی اپوزیشن پر تنقید

چھوٹے سے فائدے کیلئے آپ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، شہباز گل کی اپوزیشن پر تنقید
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی مواصلات شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا چھوٹے سے فائدے کیلئے آپ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ مریم نواز کے بیان پر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ کا اور دہشت گردی کرانے والوں کا ایک ہی بیانیہ ہے۔ سب پتہ ہے کون پیسے بچانے کیلئے ملک کے خلاف کام کر رہا ہے۔ قوم اندر اور باہر موجود دہشت گردوں اور معاشی دہشت گرد دونوں کو شکست دے گی۔ قبل ازیں شہباز گل کا کہنا تھا گزشتہ 40 سال سے دو ٹبر سیاست میں آگئے ، ان دو  خاندانوں کو جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے ، یہ چاہتے ہیں ان کی ہر بات کا یقین کیا جائے، ن لیگ 3 افراد کی وجہ سے متاثر ہوئی، ن لیگ کی صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ والد کی تیمارداری کیلئے مریم نواز نے رحم کی بھیک نہیں مانگی ؟، والد کی تیمارداری کا کہہ کر مریم نواز آج جیل سے باہر ہیں۔