چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعتکاروں کیلئے اسپیشل ٹیکس سسٹم جاری
اسلام آباد (92 نیوز) چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعتکاروں کے لئے اسپیشل ٹیکس سسٹم جاری کردیا گیا، نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ ہر نان فائلر کے لیے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گیا۔
25 چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعتکاروں کے لئے اسپیشل ٹیکس سسٹم جاری کردیا گیا، اب سے 1 کروڑ تک کی سیل کرنے والوں پر نیا نظام لاگو ہوگا۔ اس کیٹیگری کے صنعتکاروں کو اب اسمال انڈسٹری میں شمار نہیں کیا جائے گا، ایسے صنعتکاروں کو ٹیکس سسٹم کے تحت دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، 1 کروڑ تک کی سیل کرنے والوں کو 7.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، 1 تا اڑھائی کروڑ روپے تک کی سیل کرنے والوں کو 15 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
دوسری جانب حکومت نے قومی بچت اسکیموں سے حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ہے۔ نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ ہر نان فائلر کے لیے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا، اب سے 5 لاکھ تک کے منافع کی بجائے ایک لاکھ روپے پر ٹیکس عائد ہوگا، فائلرز کے لیے 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور کالا دھن سفید کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیئے یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے۔