Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھوٹی عید پر حکومت کی بڑی عیدی، 22 سے 27 مئی تک چھٹیوں کا اعلان

چھوٹی عید پر حکومت کی بڑی عیدی، 22 سے 27 مئی تک چھٹیوں کا اعلان
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ 22 سے 27 مئی تک سرکاری تعطیلات ہونگی۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چھوٹی عید ، حکومت ، بڑی عیدی ، 22 سے 27 مئی ، چھٹیوں کا اعلان ، وزارت داخلہ ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  جمعتہ الوداع سے ہی عید الفطر کیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بروز جمعہ۔22 مئی سے بدھ 27 مئی تک سرکاری تعطیلات ہونگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔ اگر29 رمضان  کو چاند نظر آجائے تو 24 مئی بروزاتوار کو چھوٹی عید ہوگی بصورت دیگر 25مئی بروزسوموار کو عید الفطر ہوگی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عید کیلئے دی جانے والی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری اشیاء کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے۔