Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھوٹو گینگ کے ہتھیارڈالنے کے بعد راجن پور اور کچے کے علاقے میں لوگوں کا جشن

چھوٹو گینگ کے ہتھیارڈالنے کے بعد راجن پور اور کچے کے علاقے میں لوگوں کا جشن
April 21, 2016
  راجن پور(92نیوز)چھوٹوگینگ کےہتھیارڈالنےکےبعدراجن پوراورکچے کے علاقےمیں  لوگوں نےخوب جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔لاہور،اسلام آبادسمیت  دوسرے شہروں میں بھی لوگوں نےڈکیت گینگ کےخاتمے پرخوشی کااظہارکیاہے۔ تفصیلات کےمطابق لوگوں کےلئےدہشت  کی علامت بناچھوٹوگینگ اپنےانجام کوپہنچاجس سےپورےراجن پورمیں لوگوں نےسکھ کاسانس لیا چھوٹونےہتھیارڈالےتو کچے کی فضائیں پاک  فوج زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھیں۔ خوشی سےدمکتےچہروں کےساتھ   لوگوں نے جشن منایا اورمٹھائیاں تقسیم  کی گئیں ،لوگوں کاکہناتھا پاک فوج نےان کواس مصیبت سےنجات دلائی جس پروہ فوج کے شکرگزارہیں۔ اسی طرح لاہور،اسلام آبادسمیت دوسرےشہروں میں بھی لوگوں نےبدنام زمانہ ڈکیت   کےخاتمےپرخوشی اوراطمینان کااظہارکیاہے۔ لوگوں کاکہناہےچھوٹوگینگ کی چھٹی ہونےسے انڈس ہائی وےپرسفرکرنامحفوظ بن  جائےگا۔پہلےتویہاں سےدن کےوقت گزرتےہوئےبھی خوف آتاتھا۔جبکہ اقتصادی راہداری منصوبےپرچھائےسکیورٹی خدشات بھی دورہوجائیں گے۔