Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھوٹو گینگ کیخلاف بڑا آپریشن جاری، یرغمال پولیس اہلکاروں کی تصاویر نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

چھوٹو گینگ کیخلاف بڑا آپریشن جاری، یرغمال پولیس اہلکاروں کی تصاویر نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
April 17, 2016
راجن پور (نائنٹی ٹو نیوز) راجن پور کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ کچے میں چار کلومیٹر کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے جبکہ دوپہر ایک بجے تک کرفیو بھی نافذ ہے جبکہ ڈاکوؤں کے نرغے میں موجود پولیس اہلکاروں کی تصاویر 92نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن ضرب آہن فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاک فوج کے جوان ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور ڈاکوئوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے۔ ڈاکوئوں کے خلاف فیصلہ کن مقابلے کے لئے چار کلومیٹر کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ گاہے بگاہے کرفیو کا نفاذ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ کچے کے علاقے میں موجود تعلیمی ادارے بھی غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچہ جمال میں ڈاکوؤں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو علاقہ کلئیر کرانے میں کچھ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکوؤں کے قبضے میں موجود پولیس اہلکاروں کی تصاویر نائٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔