Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

چھوٹو گینگ سے تعلق ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں : شیرعلی گورچانی

چھوٹو گینگ سے تعلق ثابت ہوجائے تو سزا کیلئے تیار ہوں : شیرعلی گورچانی
May 23, 2016
لاہور(92نیوز)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی نے کہا ہے کہ چھوٹو ڈکیت گینگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں اگر تعلق ثابت ہو جائے تو وہ سزا کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں بیکری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے سرغنہ نے میڈیا پربات کرتے ہوئے جس سردار شیر علی کا نام لیا تھا وہ میں نہیں بلکہ سردارشیر علی مزاری ہیں ان کے چھوٹو کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران مغوی اہلکار بھی انہی کے حوالے کیے گئے تھے۔ سردار شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں چار گینگ بنے ہوئے ہیں جو صرف غریبوں کی زمینوں پر قبضہ اور ان کے بچوں کو اغو کرتے ہیں ان گروہوں نے کبھی کسی سردار کی اراضی پر قبضہ نہیں کیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان کے مطالبے پر جے آئی ٹی بنائی ہے جس میں حساس اداروں سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ چھوٹو گینگ سے جن کے تعلقات ہیں جے آئی ٹی ان کو سامنے لائے گی۔