Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھوٹوگینگ پولیس کےلیے ڈراؤنا خواب کیوں ثابت ہوا؟

چھوٹوگینگ پولیس کےلیے ڈراؤنا خواب کیوں ثابت ہوا؟
April 16, 2016
راجن پور(92نیوز)چھوٹوگینگ پولیس  کےقابو میں  کیوں نہیں  آیا؟ اس کی  وجہ پولیس افسران  کی ناقص  حکمت عملی تو ہے ہی لیکن   ایک حقیقت  اور بھی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چھوٹوگینگ پولیس کےلیے ڈراؤنا خواب کیوں ثابت ہوا اور کیوں   پولیس کی بھاری نفری اس گینگ پر قابو نہ پاسکی اس سوال  کا ایک جواب  یہ بھی ہے یعنی کچےکےگھنےجنگلات۔ جی  یہ ہے وہ حقیقت جس کی وجہ سے پولیس کے قدم ڈگمگاگئے اورچھوٹوگینگ اب تک بچارہا۔ چھوٹو گینگ نے جنگلات میں  اپنےمورچےبنارکھے ہیں جب بھی  ہیلی کاپٹر  کےذریعے ان کےٹھکانوں  کونشانہ بنایاجاتاہے  تویہ ڈاکو  ان  جنگلات میں   چھپ جاتے ہیں اور جب فورسز    اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کاسلسلہ  شروع ہوتاہے تب بھی  یہ ڈاکو ان جنگلات کافائدہ اٹھاتےہیں  یہی وجہ ہے کچہ جمال اورکچہ حیدرآباد  میں آپریشن میں مشکلات  آرہی ہیں۔ لیکن اب پاک فوج میدان میں آگئی ہے اب  یہ گھنےجنگلات بھی چھوٹواور اسکےکارندوں کوبچانےمیں کوئی مدد نہیں دیں گے اب ان کاٹھکانہ یاتو جیل کی سلاخیں ہیں یاپھر یہ مارے جائیں گے۔