Sunday, October 2, 2022

چکی آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر

چکی آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر
 لاہور (92 نیوز) چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ چکی آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ ایک ہفتے میں آٹا 5 روپے مہنگا کیا گیا۔ فائن میدے کی بوری کی قیمت میں بھی 2 ہزار روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 78 روپے پر پہنچ گئی۔ جنرل سیکرٹری آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن عبد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہر روز گندم کا نیا ریٹ ہوتا ہے کہاں تک نقصان برداشت کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے بیروزگاری نے پہلے ہی کمر دوہری کر دی، اب آٹے جیسی بنیادی ضرورت بھی انتہائی مہنگی ہو گئی۔