چکری انٹرچینج کے قریب ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، 14مسافر ہلاک

چکوال (92 نیوز) موٹروے پر چکری انٹرچینج کے قریب ٹریفک کا ہولناک حادثہ، ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ 14مسافر لقمہ اجل بن گئے ۔ پانچ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
جھنگ سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین چکری انٹرچینج کے قریب ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ خوفناک تصادم کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی ۔ جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 14مسافر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ جنہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والی 2خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر وین میں لگی آگ پر قابو پایا۔ مقامی پولیس کو بھی جائے حادثہ پر طلبہ کیا گیا۔