Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چوہے ماریں انعام پائیں .... پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مہم شروع کر دی

چوہے ماریں انعام پائیں .... پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مہم شروع کر دی
March 30, 2016
پشاور (92نیوز) ایک چوہا مارو پچیس روپے انعام لو۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بلی نما چوہوں سے نجات پانے کےلئے چوہوں کے سر کی قیمت مقررکردی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پر بڑے بڑے بلی نما چوہوں کی یلغارسے کئی بچوں کو کاٹنے کے واقعات سامنے آئے تو معاملہ نہ صرف صوبائی اسمبلی تک پہنچا بلکہ پشاورہائی کورٹ میں بھی اسکی بازگشت سنائی دی۔ چوہوں کی کارروائیوں نے ضلعی انتظامیہ کو پریشان کیا تو ضلع ناظم کی صدارت میں اجلاس کے دوران اس کا حل تلاش کرلیا گیا۔ انسانوں کو نقصان پہنچانے والے ان چوہوں کے سر کی قیمت فی چوہا پچیس روپے مقرر کردی گئی جو شہری ایک چوہا لائے گا پچیس روپے نقد انعام پائے گا۔ ضلع ناظم نے ڈبلیو ایس ایس پی کو شہر میں مراکز قائم کرکے مردہ چوہے لینے اور فوری طور پر انعام دینے کی ہدایت کردی۔ چوہوں کے خاتمے کےلئے شہریوں کو مفت چوہے مار دوائی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔