چوہدری نثار نے نائن زیرو پر چھاپے کی تحقیقات کا حکم دےدیا

چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز اور گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ
گورنر عشرت العباد نے وزیر داخلہ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد ڈی جی رینجرز اور گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ کیا ۔
وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزسے نائن زیروپرچھاپے کی تفصیلات معلوم کیں۔
ڈی جی رینجرزنےوفاقی وزیرداخلہ کو بتایاکہ نائن زیرودفترپرچھاپہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مارا گیاکیونکہ نائن زیرومیں جرائم پیشہ افراد اورناجائزاسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
گورنرسندھ عشرت العباد نے وزیر داخلہ کوتحفظات سے آگاہ کیا۔
گورنرسندھ نے بتایا کہ نائن زیروسےبرآمد ہونےوالا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا۔