Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چوہدری نثار نے لاہور دھماکے کے بعد اہم ترین پریس کانفرنس ملتوی کردی

چوہدری نثار نے لاہور دھماکے کے بعد اہم ترین پریس کانفرنس ملتوی کردی
July 24, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور دھماکے کے بعد اہم ترین پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بھی خراب ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹھ بھی نہیں سکتے دھماکے بعد ممکن نہیں ہے کہ سیاسی معاملات پر گفتگو کی جائے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیر داخلہ پریس کانفرنس کرنے آئے تو ان کی آمدسے پہلے ہی لاہور میں دھماکہ ہو چکا تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز بڑے کرب میں گزرے ہیں اور اس دلخراش واقعے سے کرب میں اضافہ ہوا ممکن نہیں کہ سیاسی معاملات پر گفتگو کی جائے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ان کا  دل نہیں مانتا کہ لاہور دھماکے کے بعد سیاست پر اظہار خیال کریں ۔ پریس کانفرنس انتہائی اہم تھی،لیکن اس واقعہ پر سیاسی بات کرنا ممکن نہیں جن معاملات پر بات کرناتھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ اس پرکم سے کم قیاس آرائی نہ کی جائےجو کچھ کہنا ہے پریس کانفرنس میں کہیں گے۔