Tuesday, November 28, 2023

چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایک وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا

چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایک وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا
August 17, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ظفر حجازی کی مشکلات میں اضافہ۔ چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایک وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا۔ ایس ای سی پی کے کمشنر طاہر محمود نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں ساری حقیقت عیاں کردی۔

چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ردول بدل کےلئے ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے کیا کچھ کیا؟؟۔۔پہلے تین کی گواہی ۔۔اب چوتھے نے بھی کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا۔۔

ایس ای سی پی کے کمشنر طاہر محمودبھی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔۔طاہر محمود نے دفعہ 164کے تحت مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے لیے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباﺅڈالا۔ ظفر حجازی کے دباﺅ کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کےخلاف ایس ای سی پی کے3 افسر ماہین فاطمہ۔۔ علی عظیم اور عابد پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب ظفر حجازی ابھی تک یہ ماننے کو تیار نہیں کہ انہوں نے ریکارڈ میں ردوبدل کےلئے ماتحت افسروں پر دباﺅ ڈالا یا کسی قسم کی دھمکیاں دیں۔