Thursday, December 7, 2023

چوہدری شجاعت مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے  

چوہدری شجاعت مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے  
August 16, 2017

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ چوہدری شجاعت مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کے مشن اور سیاسی ہنگامہ خیزی میں نئے کردار پر کام کرینگے.

سب سے بڑ ا کیس تو ہے ماڈل ٹاون کا سانحہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز سرکار کو خبردار کردیا۔

ملکی سیاسی سمندر میں طوفان لانے کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت لیگی دھڑؤں کو متحد کرنے نکل پڑے پیر پگارا اور غوث علی شاہ سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔  

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں بولے پرویزمشرف سے رابطہ نہیں ملک کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی پر چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ بھرپور نہیں مگر ریلی تھی۔