Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا پھیل گیا

چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا پھیل گیا
April 22, 2020

چونیاں ( 92 نیوز) عوام کی بے احتیاطی کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنے لگی ہے ، چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں وائرس پھیل گیا، اب تک  44افرا د میں تشخیص ہو چکی ۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال کے مطابق بچے میں کورونا کی تصدیق کے بعد فیملی اور اہل علاقہ کےٹیسٹ کیےگئے ، پولیس نے الہ آباد کے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا۔

ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال چونیاں ڈاکٹرریحان اکرم کاکہنا ہے کہ صرف محلہ رحمان پورہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چوالیس ہوگئی ہے ، اسسٹنٹ کمشنرچونیاں کاکہنا ہے کہ ریسکیوون ون ٹوٹوکے ذریعے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق متاثرہ علاقوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر سیل کر  دیا گیا۔

الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں دوبچوں میں اورنوجوان میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد چارسوافراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔