Friday, September 30, 2022

چونترہ میں قتل ہونیوالی 5 خواتین، 4 بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے

چونترہ میں قتل ہونیوالی 5 خواتین، 4 بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے
راولپنڈی (92 نیوز) تھانہ چونترہ کے گاؤں میال میں قتل ہونے والی 5 خواتین اور 4 بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ راولپنڈی میں خاندانی دشمنی 9 جانیں نگل گئی۔ مخالفین نے گھر میں گھس کر خون کی ہولی کھیلی۔ تھانہ چونترہ کے گاؤں میال میں گزشتہ رات قتل ہونے والی 5 خواتین اور 4 بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس کی جانب سے 2 ملزموں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ،سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے نو افراد کا قتل انتہائی دلخراش واقعہ ہے، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، دیگر ملزموں کی گرفتاری میں مدد ملے گی، چونترہ میں آپریشن جاری ہے جس میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔