Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چولستان میں جیپ ریلی 11 سے 14 فروری کو ہو گی

چولستان میں جیپ ریلی 11 سے 14 فروری کو ہو گی
February 8, 2021

چولستان (92 نیوز) صحرائے چولستان میں جیپ ریلی کا میگا ایونٹ سجنے کو ہے ، جیپ ریلی 11 سے 14 فروری تک جاری رہے گی ، ریلی میں خواتین ریسرز بھی حصہ لیں گی ۔

صحرائےچولستان میں میگاایونٹ چولستان جیپ ریلی کامیلہ سجنے کوتیار ہے ، 250کلومیٹر ٹریک پر فراٹے بھرتی ، دھول اڑاتی گاڑیاں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔

9اور 10فروری کو گاڑیوں کا ٹیکنکل ایگزامینیشن ہوگا، 11فروری دلوش ڈاہر میں کوائلیفائڈ راؤنڈ سجے گا ۔ اب تک 140گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ، 12فروری کو چولستان ٹریک پر  پریپیئرڈکیٹاگری میں گاڑیاں اپنی اسپیڈکا زور  دیکھائیں گی۔

13فروری کو اسٹاک کیٹا گری کامقاملہ  ہوگا  جبکہ  14 فروری کو فائنل راؤنڈ  ہوگا جس کے دوسرے مرحلے میں  پریپیئرڈگاڑیوں کےمقابلہ میں خواتین ریسر  حصہ لیں گئی۔

چولستان جیپ ریلی کے دوران شائقین موٹر گلائیڈنگ اور پیرا گلائیڈنگ سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔