Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چولستان جیپ ریلی کا پہلا راؤنڈ جاری

چولستان جیپ ریلی کا پہلا راؤنڈ جاری
February 16, 2018

چولستان (92 نیوز) چولستان میں جیپ ریلی کا پہلا راؤنڈ جاری ہے ۔
گاڑی کو ریس دیتے ماہر ڈرائیورز چولستان کے پر خطر راستوں پر اپنی گاڑیاں دوڑانے کو بے تاب ہیں ۔
بہاولپور چولستان کے مقام پر 13 ویں جیپ ریل کا میلہ سج چکا ہے ۔ اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے مشہور ریسر نادر مگسی میدان میں اترے تو انکے مدمقابل رونی پٹیل اور صاحب زادہ سلطان بھی جیت کے لئے پر جوش دکھائی دئیے ۔
جیپ ریلی کے 57 گاڑیوں پر مشتمل پری پیڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ کا آغاز بابر خان یوسفزئی نے کیا ۔ ریلی میں حصہ لینے کے لئے غیر ملکی ڈرائیورز کے ساتھ خواتین بھی چولستان کے صحرا میں قسمت ازمائی کے لئے پہنچیں ۔
220 کلومیٹر ٹریک کو ریت کے ٹیلوں اور جھاڑیوں نے مزید چیلجنگ بنایا تو ملک بھر سے آئے شائقین نے بھی اپنے پسندیدہ ریسرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خوب داد دی ۔ فرسٹ راؤنڈ میں کم ترین وقت میں ٹریک مکمل کرنیوالا ڈرائیور فائنل راؤنڈ میں سب سے پہلے ٹریک پر اتر کر ریس کا آغاز کریگا ۔