Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چولستان جیپ ریلی ، پری پیئیرڈ کیٹگری کے دوسرے مرحلے کے مقابلے جاری

چولستان جیپ ریلی ، پری پیئیرڈ کیٹگری کے دوسرے مرحلے کے مقابلے جاری
February 17, 2019
 چولستان (92 نیوز) چولستان میں سجے رنگا رنگ جیپ ریلی کے میلے میں پری پیئرڈ کیٹگری کی گاڑیوں کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ چولستان میں جیپ ریلی میلے کا آخری روز ہے۔ ماہر ڈرائیورز پرخطر راستوں میں گاڑیاں دوڑا رہے ہیں۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کا دوسرا مرحلہ آج کھیلا جارہا ہے۔ اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے مشہور ریسر نادر مگسی میدان میں اترے ہیں تو انکے مدمقابل صاحبزادہ سلطان بھی جیت کے لئے پرجوش ہیں۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی جیپ ریلی سے لطف اندوز ہونے چولستان پہنچے۔ شائقین کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ کہتے ہیں پاکستان پر امن ملک ہے۔ چولستان جیپ ریلی کو انٹرنیشنل ریلی بنائیں گے۔ اگلے برس پھر سے آنے کا وعدہ بھی کیا۔ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے میں 33 گاڑیوں کے لیے 246 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے جس میں سخت مقابلے جاری ہیں۔ شائقین بھی ریلی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔