Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چولستان جیپ ریلی، پہلے مرحلے میں صاحبزادہ محمد علی سلطان نے میدان مار لیا

چولستان جیپ ریلی، پہلے مرحلے میں صاحبزادہ محمد علی سلطان نے میدان مار لیا
February 12, 2021

بہاولپور (92 نیوز) 16 ویں چولستان جیپ ریلی کارنگا رنگ میلہ سج گیا۔ پری پیئرڈ کیٹگری کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ صاحبزادہ محمد علی سلطان نے میدان مار لیا۔ پیرا گلائیڈرز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

بہاولپور کے صحرا میں 16 ویں چولستان ڈیزٹ جیپ ریلی کے پہلے روز، پری پرئیرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں 42 گاڑیوں کے ڈرائیورز نے خوب دھول اڑائی۔

پہلے راؤنڈ میں صاحبزادہ سلطان نے میر نادر مگسی کو پچھے چھوڑ دیا۔ صاحبزادہ سلطان نے 220 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 51 منٹ اور 1 سیکنڈ میں طے کیا۔

چولستان جیپ ریلی میں پاور پیراگلائیڈرز بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پری پرئیرڈ، اسٹاک اور خواتین کیٹگری کے حتمی نتائج کا اعلان 14  فروری کو کیا جائے گا۔