Wednesday, September 28, 2022

 چور گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ معافی نامہ چھوڑ گیا

 چور گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ معافی نامہ چھوڑ گیا
ملتان  ( 92 نیوز) ملتان میں انوکھی چوری کی وار دات ہوئی جہاں   بنک منیجر کے گھر میں چوری کے بعد چور   دیوار پر معافی بھی تحریر کر گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کر دی ۔ ملتان میں چور نے  بینک مینجر کے گھر کا صفایا کیا اور ساتھ ہی "مجبور ہوں ، میرے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے ، معاف کر دینا " دیوار پر تحریر کر گیا ۔  تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نا معلوم چور بنک منیجر کے گھر سے طلائی زیورات ، گھریلو اشیاء سمیت 10 لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر رفو چکر ہو گیا ۔ پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے مالک مکان شہر یار خان کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، تاہم تاحال پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔