Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

چور چور کا احتساب نہیں کرتا، مک مکا کرتا ہے : عمران خان

چور چور کا احتساب نہیں کرتا، مک مکا کرتا ہے : عمران خان
May 23, 2016
باغ (92نیوز) عمران خان نے کہا کہ ان کا بنایا ہوا نیب کسی کو نہیں چھوڑے گا، نوازشریف ماڈل سے حکمران امیر اور عوام غریب ہو تے ہیں۔ چور چور سے احتساب نہیں مک مکا کرتا ہے۔ کرپٹ لیڈر کی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ جس ملک کا وزیراعظم کرپشن کرے گا اس کا کرکٹر بھی اسپاٹ فکسنگ کرے گا۔ لیڈر جب ایماندار ہوتا ہے تو پھر ملک کا پٹواری بھی کرپشن نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کھلاڑیوں کے کپتان نے اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم کی طرف موڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مہنگے پراجیکٹ بنا کر کمیشن حاصل کرتے ہیں جبکہ ان کی کرپشن کی قیمت عوام مہنگائی کے ذریعے ادا کرتے ہیں اور وہ عوام کے پیسے سے مے فیئر فلیٹس خرید لیتے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ لیڈر جب ایماندار ہوتا ہے تو پھر ملک کا پٹواری بھی کرپشن نہیں کرتا۔ یہاں تو میوزیکل چیئر چل رہی ہے ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔ کیا چور چور کا احتساب کر سکتا ہے وہ تو مک مکا کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ایسا احتساب کریں گے جو عمران خان‘ نوازشریف اور زرداری کو بھی نہ بخشے۔ عمران خان نے کہا کشمیریوں نے بہت قربانیاں دیں۔ نواز شریف کشمیریوں کی آواز اٹھانے کے بجائے بھارت کیساتھ بزنس کرنے پر لگے ہیں۔ تحریک انصاف کشمیریوں کی آواز کو ہر فورم پر بلند کرے گی۔