Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  چوری شدہ موبائل سمگل کرنے کی کوشش میں پی آئی اے کے دو ملازم گرفتار

   چوری شدہ موبائل سمگل کرنے کی کوشش میں پی آئی اے کے دو ملازم گرفتار
October 13, 2015
لندن(92نیوز)  قومی ایئر لائن اپنے نت نئے کارناموں  کی وجہ سے مشہور ہے، جس کی وجہ سے ملکی ساکھ کو دھچکا لگنا معمول ہے،نئی خبر یہ ہے کہ چوری شدہ موبائل پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش میں لندن پولیس نے پی آئی اے کے عملہ کے دوارکان کو دھر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کا ماٹو تو ماضی کی داستان بن چکا ہےا ب تو روز یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ ہمارے فضائی میزبان نہ جانے کب کوئی نیا کارنامہ کر کے ملک کے ساکھ داؤ پر لگا دیں،تازہ خبر یہ ہے کہ  پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 786 کو اڑان بھرنے سے چند لمحے پہلے اچانک روک دیا گیا،اس بار وجہ تھی لندن پولیس کی ایک خفیہ اطلاع جس میں بتایا گیا تھا کہ پی آئی اے کی اس پرواز میں برطانیہ میں چوری کئے گئے موبائل فون فضائی میزبانوں کے ذریعے پاکستان اسمگل کئے جا رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جب لندن پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جہاز کی تلاشی لی تو پی کے 786 کی صائمہ بٹ نامی ایئر ہوسٹس اور ندیم انور نامی فلائیٹ اسٹیورڈ کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے،ذرائع کے مطابق لندن پولیس نے صائمہ بٹ اور ندیم انور کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں پر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر پاکستان میں موجود پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایئر ہوسٹس اور فلایئٹ اسٹیورڈ کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔