چوری بچانے کیلئے ٹرین مارچ ہوا ، دو ہزار کا کہہ کر غریبوں کو دو سو روپے دیے گئے ،وزیراعظم

گھوٹکی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے کاروانِ بھٹو ٹرین مارچ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چوری بچانے کیلئے ٹرین مارچ ہوا ۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریبوں کو دو ہزار روپے دینے کا کہہ کر دو سوروپے دئے گئے ، غریبوں سے بھی کرپشن کی گئی ۔
وزیر اعظم نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اکٹھے ہو جائیں تو بھی نہیں چھوڑیں گے ، آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے قوم کا پیسہ واپس کر دیں ۔