چوروں کا ٹولہ چندہ جمع کر کے مارچ کرنے نکل رہا ہے ، فردوس عاشق

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولہ چندہ جمع کر کے مارچ کرنے نکل رہا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان 22نمبر بنگلے کیلئے بے چین ہیں،نکمے لوگ ٹاک شوز میں کہتے ہیں حکومت فیل ہوگئی، جن کو گھر والے نہیں پوچھتے وہ کہتے ہیں حکومت ناکام ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ چندہ جمع کر کے مارچ کرنے نکل رہا ہے ، جب بھی کوئی بڑا چور شکنجے میں آتا ہے تو شور مچاتا ہے جمہوریت خطرے میں آگئی، دس سال میں ن لیگ کی حکومت عذاب بن کر عوام پر طاری رہی۔