Friday, December 9, 2022

 چوراسی افراد کے ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کی شناخت ہوگئی

 چوراسی افراد کے ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کی شناخت ہوگئی
کراچی(92نیوز)کراچی کی مقامی عدالت میں چوراسی افراد کے ٹارگٹ کلرملزم عمیر صدیقی کوشناختی  پریڈ کے دوران شناخت کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم عمیر صدیقی کو شناخت کے لیے پیش کیا گیا ۔ جہاں اسے موجود گواہ نے شناخت کرلیا ،ملزم پر 2012میں تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود میں سید حسین نامی شخص کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے کچرے میں پھینکنے کا الزام ہے ۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بھی بتایا جاتا ہے ۔