Thursday, September 19, 2024

چودہ مرتبہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے، چند عناصر اجارہ داری چاہتے ہیں، ایک دو روز میں بریک تھرو ہو جائیگا: رانا مشہور

چودہ مرتبہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے، چند عناصر اجارہ داری چاہتے ہیں، ایک دو روز میں بریک تھرو ہو جائیگا: رانا مشہور
March 8, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔ والدین کی پریشانی کا علم ہے۔ اسکولز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کریں گے، امید ہے ایک دو روز میں بریک تھرو ہو جائے گا۔ کہتے ہیں جب پٹرول اور بجلی سستی ہو رہی ہو ایسے میں فیسیں بڑھانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ چودہ مرتبہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے اور انہیں باور کرایا کہ فیسوں میں اضافہ ضرور کریں مگر پانچ فیصد سے زائد کی اجازت نہیں دینگے۔ چند عناصر اجارہ داری چاہتے ہیں۔ نئے قانون میں فیسوں میں اضافہ کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی۔ وزیر تعلیم نے نیب کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اپنی متنازع ویڈیو پر سوالات اٹھانے والوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب حکام اپنا کام ذمہ داری سے کریں۔ کہتے ہیں ماضی بھی صاف ہے، حال بھی سب کے سامنے ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے گفتگو کے دوران اسکولوں کے معاملے پر بریک تھرو کی امید بھی ظاہر کی اور کہا کہ والدین کی پریشانی جلد دور ہو جائے گی۔