Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودہ اگست کو میر پور آزاد کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

چودہ اگست کو میر پور آزاد کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
August 21, 2021 --- ویب ڈیسک

میرپور (92 نیوز) چودہ اگست کو میر پور آزاد کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

میر پور آزاد کشمیر کے پارک میں اوباشوں نے لڑکی کو اس کی فیملی سے الگ کرکے تشدد اور دست درازی کا نشانہ بنایا۔ دو خواتین متاثرہ لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔

آئی جی پنجاب نے ویڈیو کے حوالے سے آئی جی آزاد کشمیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویڈیومیر پور آزاد کشمیر کے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی۔ حسنین کا نمبر ٹریس اور رابطہ کر کے ویڈیو کا پوچھا گیا۔

شہری حسنین نے گفتگو میں بتایا کہ، ویڈیو جھری کس فیملی پارک میر پور،آزاد کشمیر کی ہے۔ 14 اگست کی شام 6 بجے پارک میں آنے والی دو فیملیز کے درمیان جھگڑا ہوا، ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔